انگریزی ترجمہ
Ali (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) sent an expedition and appointed a man as its leader. He lit a fire and told the people to enter it. Some wanted to enter, but others said: "We became Muslims fleeing from fire." When the matter was mentioned to the Prophet, he said to those who wanted to enter: "Had you entered it, you would have remained in it until the Day of Resurrection." He praised the others and said: "There is no obedience to anyone in disobedience to Allah. Obedience is only in what is right."
اردو ترجمہ
امیرالمؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک لشکر بھیجا اور اس پر ایک شخص کو حاکم (امیر) بنایا۔ اس نے آگ جلائی اور لوگوں سے کہا کہ اس میں داخل ہو جاؤ۔ بعض لوگوں نے چاہا کہ اس میں داخل ہو جائیں اور بعض نے کہا کہ ہم آگ سے بھاگ کر تو مسلمان ہوئے (اور جہنم سے ڈر کر کفر چھوڑا تو اب پھر آگ ہی میں گھسیں تو یہ ہم سے نہ ہو گا)۔ پھر اس کا ذکر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے کیا، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان لوگوں سے جنہوں نے داخل ہونے کا ارادہ کیا تھا یہ فرمایا کہ اگر تم داخل ہو جاتے تو قیامت تک ہمیشہ اسی میں رہتے (کیونکہ یہ خودکشی ہے اور شریعت میں حرام ہے) اور جو لوگ داخل ہونے پر راضی نہ ہوئے، ان کی تعریف کی اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں ہے بلکہ اطاعت اسی میں ہے جو جائز بات ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1225]
