انگریزی ترجمہ
Umm Husayn (may Allah be pleased with her) narrated: "I performed Hajj with the Messenger of Allah (peace be upon him) during the Farewell Pilgrimage and heard him say many things. Then I heard him say: 'Even if a maimed black slave is appointed as your leader and he leads you according to the Book of Allah, listen to him and obey.'"
اردو ترجمہ
یحییٰ بن حصین کی دادی ام حصین رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہمیں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ حجۃ الوداع میں حج کیا، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے بہت سی باتیں فرمائیں۔ پھر میں نے سنا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمفرماتے تھے کہ اگر تمہارے اوپر ہاتھ پاؤں کٹا، کالا غلام بھی امیر ہو اور وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کے موافق تم کو چلانا چاہے، تو اس کی بات کو سنو اور اس کی اطاعت کرو۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1224]
