عربی (اصل)
و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَخْطُبُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَكْذِبُوا عَلَيَّ فَإِنَّهُ مَنْ يَكْذِبْ عَلَيَّ يَلِجْ النَّارَ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Bakr ibn Abi Shaybah narrated to us, Ghundar narrated from Shu'bah; and Muhammad ibn al-Muthanna and Ibn Bashshar both said: Muhammad ibn Ja'far narrated to us, Shu'bah narrated from Mansur, from Rib'i ibn Hirash, that he heard Hadrat Ali al-Murtada (may Allah ennoble his countenance) delivering a sermon. He said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Do not lie upon me, for indeed whoever lies upon me shall enter the Fire.'
اردو ترجمہ
ہم سے حضرت ابو بکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے شعبہ سے حدیث بیان کی، نیز ہم سے محمد بن مثنیٰ اور ابن بشار نے بیان کیا، دونوں نے کہا: ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے منصور سے، انہوں نے ربعی بن حراش سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے سنا، جب وہ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے: فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''مجھ پر جھوٹ نہ بولو، بلاشبہ جس نے مجھ پر جھوٹ بولا وہ جہنم میں داخل ہو گا۔''
