عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالاَ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ، - وَهُوَ ابْنُ هِشَامٍ - حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا صَلَّيْتُمُ الْفَجْرَ فَإِنَّهُ وَقْتٌ إِلَى أَنْ يَطْلُعَ قَرْنُ الشَّمْسِ الأَوَّلُ ثُمَّ إِذَا صَلَّيْتُمُ الظُّهْرَ فَإِنَّهُ وَقْتٌ إِلَى أَنْ يَحْضُرَ الْعَصْرُ فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الْعَصْرَ فَإِنَّهُ وَقْتٌ إِلَى أَنْ تَصْفَرَّ الشَّمْسُ فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الْمَغْرِبَ فَإِنَّهُ وَقْتٌ إِلَى أَنْ يَسْقُطَ الشَّفَقُ فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الْعِشَاءَ فَإِنَّهُ وَقْتٌ إِلَى نِصْفِ اللَّيْلِ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Ghassan al-Misma'i and Muhammad ibn al-Muthanna both narrated that Hadrat Mu'adh — meaning Ibn Hisham — narrated to us, he said: My father narrated to me from Qatadah, who narrated from Hadrat Abu Ayyub, who narrated from Hadrat 'Abdullah ibn 'Amr (may Allah be well pleased with them both) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'When you pray Fajr, its time extends until the first part of the sun appears. When you pray Zuhr, its time extends until the time of 'Asr arrives. When you pray 'Asr, its time extends until the sun turns yellow. When you pray Maghrib, its time extends until the twilight (redness) disappears. When you pray 'Isha, its time extends until midnight.'
اردو ترجمہ
ابو غسان مسمعی اور محمد بن مثنیٰ دونوں نے بیان کیا کہ ہمیں حضرت معاذ — یعنی ابن ہشام — نے حدیث سنائی، کہا مجھے میرے والد نے قتادہ سے حدیث سنائی، انہوں نے حضرت ابو ایوب سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''جب تم فجر کی نماز پڑھو تو سورج کا پہلا کنارہ نمودار ہونے تک اس کا وقت ہے، پھر جب تم ظہر پڑھو تو عصر کا وقت آنے تک اس کا وقت ہے، اور جب تم عصر پڑھو تو سورج کے زرد ہونے تک اس کا وقت ہے، اور جب تم مغرب پڑھو تو شفق (سرخی) کے ختم ہونے تک اس کا وقت ہے، اور جب تم عشاء پڑھو تو آدھی رات ہونے تک اس کا وقت ہے۔''
