عربی (اصل)
وَعَن دَاوُد بن صَالح بن دِينَار التمار عَنْ أُمِّهِ أَنَّ مَوْلَاتَهَا أَرْسَلَتْهَا بِهَرِيسَةٍ إِلَى عَائِشَةَ قَالَتْ: فَوَجَدْتُهَا تُصَلِّي فَأَشَارَتْ إِلَيَّ أَنْ ضَعِيهَا فَجَاءَتْ هِرَّةٌ فَأَكَلَتْ مِنْهَا فَلَمَّا انْصَرَفَتْ عَائِشَةُ مِنْ صَلَاتِهَا أَكَلَتْ مِنْ حَيْثُ أَكَلَتِ الْهِرَّةُ فَقَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّهَا لَيست بِنَجس إِنَّمَا هِيَ من الطوافين عَلَيْكُم» . وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يتَوَضَّأ بفضلها. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
انگریزی ترجمہ
Dawud (upon him be peace) b. Salih b. Dinar quoted his mother as saying that her mistress sent her to Hadrat 'A'isha with some hari a. She said that she found her praying and that she signed to her to lay it down. A cat came and ate some of it, but when Hadrat 'A'isha finished praying she ate from the place where the cat had eaten, stating that God’s messenger had said, “It is not unclean; it is one of those who go round among you adding that she had seen God’s messenger using water it had left to perform his ablution. Abu Dawud transmitted it.
اردو ترجمہ
داؤد بن صالح بن دینار اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان کی مالکن نے انہیں حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس حریرہ (شوربا) بھیجا۔ فرماتی ہیں: میں نے انہیں نماز پڑھتے پایا، آپ نے اشارے سے فرمایا رکھ دو۔ ایک بلی آئی اور کچھ کھا لیا۔ جب حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نماز سے فارغ ہوئیں تو اسی جگہ سے کھایا جہاں سے بلی نے کھایا تھا اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ناپاک نہیں، یہ تو تمہارے ارد گرد پھرنے والیوں میں سے ہے۔ اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو بلی کے جھوٹے پانی سے وضو کرتے دیکھا ہے۔ (ابو داؤد)
