عربی (اصل)
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَائِرًا فَرَأَى رَجُلًا شَعِثًا قد تفرق شعرُه فَقَالَ: «مَا كَانَ يَجِدُ هَذَا مَا يُسَكِّنُ بِهِ رَأْسَهُ؟» وَرَأى رجلا عَلَيْهِ ثيابٌ وسِخةٌ فَقَالَ: «مَا كَانَ يَجِدُ هَذَا مَا يَغْسِلُ بِهِ ثَوْبَهُ؟» . رَوَاهُ أَحْمد وَالنَّسَائِيّ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Jabir said God’s messenger came to pay them a visit, and seeing a dishevelled man whose hair was untidy he said, “Could this man not find something to make his hair lie down ?” He saw a man wearing dirty clothes and said, “Could this man not find something to wash his garment with?” Ahmad and Nasa’i transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ایک شخص کو پریشان حال دیکھا جس کے بال بکھرے ہوئے تھے، فرمایا: کیا اسے کوئی چیز نہیں ملتی جس سے اپنے بال سنوارے؟ اور ایک شخص کو میلے کپڑوں میں دیکھا تو فرمایا: کیا اسے کوئی چیز نہیں ملتی جس سے اپنا کپڑا دھوئے؟ (احمد اور نسائی)
