عربی (اصل)
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُوعَكُ فَمَسِسْتُهُ بِيَدِي فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ لَتُوعَكُ وَعْكًا شَدِيدًا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَجَلْ إِنِّي أُوعَكُ كَمَا يُوعَكُ رَجُلَانِ مِنْكُمْ» . قَالَ: فَقُلْتُ: ذَلِكَ لِأَنَّ لَكَ أَجْرَيْنِ؟ فَقَالَ: «أَجَلْ» . ثُمَّ قَالَ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصِيبُهُ أَذًى مِنْ مَرَضٍ فَمَا سِوَاهُ إِلَّا حَطَّ اللَّهُ تَعَالَى بِهِ سَيِّئَاتِهِ كَمَا تَحُطُّ الشَّجَرَةُ وَرَقَهَا»
انگریزی ترجمہ
‘Abdallah b. Mas'ud said:I went in to visit the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) when he was jaded by fever, and touching him with my hand, I said, “You are seriously jaded by fever, messenger of God.” The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) replied, “Yes, I am twice as jaded as any of you.” I said, “That is because you have a double reward.” He replied that was so and then said, “No Muslim is afflicted by injury, be it illness or something else, without God thereby causing his sins to drop away just as a tree sheds its leaves.” (Bukhari and Muslim.)
اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی عیادت کو گیا جبکہ آپ کو شدید بخار تھا۔ میں نے اپنا ہاتھ آپ پر رکھا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کو بہت تیز بخار ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ہاں، مجھے تم میں سے دو آدمیوں جتنا بخار ہوتا ہے۔ میں نے عرض کیا: یہ اس لیے کہ آپ کو دوہرا اجر ملے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ہاں، ایسا ہی ہے۔ کسی مسلمان کو کوئی تکلیف نہیں پہنچتی خواہ بیماری ہو یا کچھ اور، مگر اللہ تعالیٰ اس کے گناہ اس طرح جھاڑ دیتا ہے جیسے درخت اپنے پتے جھاڑتا ہے۔ (بخاری و مسلم)
