عربی (اصل)
641 صحيح حديث أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رضي الله عنه، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: يَخْرُجُ فِيكُمْ قَوْمٌ تَحْقِرُونَ صَلاَتَكُمْ مَعَ صَلاَتِهِمْ، وَصِيَامَكُمْ مَعَ صِيَامِهِمْ، وَعَمَلَكُمْ مَعَ عَمَلِهِمْ، وَيَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، لاَ يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، يَنْظُرُ فِي النَّصْلِ فَلاَ يَرَى شَيْئًا، وَيَنْظُرُ فِي الْقِدْحِ فَلاَ يَرَى شَيئًا، وَيَيْظُرُ فِي الرِّيشِ فَلاَ يَرَى شَيْئًا، وَيَتَمَارَى فِي الْفُوقِ
انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Sa'id al-Khudri: I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "There will emerge from among you people whose prayer will make your prayer look insignificant, and whose fasting will make your fasting look insignificant, and whose deeds will make your deeds look insignificant. They will recite the Quran, but it will not pass their throats. They will pass through the religion as an arrow passes through the target. You look at the arrowhead and find nothing, you look at the shaft and find nothing, you look at the feathers and find nothing, and you wonder about the bowstring."
اردو ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم میں ایک قوم ایسی پیدا ہوگی کہ تم اپنی نماز کو ان کی نماز کے مقابلے میں حقیر سمجھو گے، ان کے روزوں کے مقابلے میں تمہیں اپنے روزے اور ان کے عمل کے مقابلے میں تمہیں اپنا عمل حقیر نظر آئے گا، اور وہ قرآن مجید کی تلاوت بھی کریں گے لیکن قرآن مجید ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، دین سے وہ اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کو پار کرتے ہوئے نکل جاتا ہے (اور وہ بھی اتنی صفائی کے ساتھ کہ تیر چلانے والا) تیر کے پھل میں دیکھتا ہے تو اس میں بھی (شکار کے خون وغیرہ کا) کوئی اثر نظر نہیں آتا، اس سے اوپر دیکھتا ہے وہاں بھی کچھ نظر نہیں آتا، تیر کے پر کو دیکھتا ہے اور وہاں بھی کچھ نظر نہیں آتا، البتہ سوفار میں کچھ شبہ گزرتا ہے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 641]
