عربی (اصل)
51 صحيح حديث أَبي ذَرٍّ رضي الله عنه، قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ قَالَ: إِيمانٌ بِاللهِ وَجِهادٌ في سَبيلِهِ قُلْتُ: فَأَيُّ الرِّقابِ أَفْضَلُ قَالَ: أَغْلاها ثَمَنًا وَأَنْفَسُها عِنْدَ أَهْلِهَا قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ قَالَ: تُعِينُ صَانِعًا أَوْ تَصْنَعُ َلأخْرَقَ قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ قَالَ: تَدَعُ النَّاسَ مِنَ الشَّرِّ فَإِنَّها صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِها عَلى نَفْسِكَ
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever offers the funeral prayer will have a qirat of reward. Whoever stays until the burial will have two qirats." It was said: "What are the two qirats?" He said: "The smaller of them is like Mount Uhud."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے پوچھا کہ کون سا عمل افضل ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔“میں نے پوچھا کہ کس طرح کا غلام آزاد کرنا افضل ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو سب سے زیادہ قیمتی ہو اور مالک کی نظر میں جو بہت زیادہ پسندیدہ ہو۔“میں نے عرض کیا کہ اگر مجھ سے یہ نہ ہو سکا؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پھر کسی مسلمان کاری گر کی مدد کر یا کسی بے ہنر کی۔“انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی نہ کر سکا؟ اس پر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پھر لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ کر دے کہ یہ بھی ایک صدقہ ہے جسے تم خود اپنے اوپر کرو گے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 51]
