عربی (اصل)
482 صحيح حديث سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، قَالَ: يَقُومُ الإِمَامُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ، وَطَائِفَةٌ مِنْهُمْ مَعَهُ، وَطَائِفَةٌ مِنْ قِبَلِ الْعَدُوِّ، وُجُوهُهُمْ إِلَى الْعَدُوِّ، فَيُصَلِّي بِالَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ يَقُومُونَ فَيَرْكَعُونَ لأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً، وَيَسْجُدُونَ سَجْدَتَيْنِ فِي مَكَانِهِمْ، ثُمَّ يَذْهَبُ هؤلاَءِ إِلَى مَقَامِ أُولئِكَ فَيَرْكَعُ بِهِمْ رَكْعَةً، فَلَهُ ثِنْتَانِ، ثُمَّ يَرْكَعُونَ وَيَسْجُدُونَ سَجْدَتَيْنِ
انگریزی ترجمہ
Narrated Sahl ibn Abi Hathmah: The imam stands facing the qiblah with a group behind him and another group facing the enemy. He prays one rak'ah with them, and they pray one rak'ah by themselves. Then they move to where the others were, and the other group comes and he prays with them one rak'ah, and they pray one rak'ah by themselves. So the imam has prayed two rak'ahs, and each group has prayed one with him and one by themselves.
اردو ترجمہ
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ (نمازِ خوف میں) امام قبلہ رو ہو کر کھڑا ہو گا اور مسلمانوں کی ایک جماعت اس کے ساتھ نماز میں شریک ہو گی، اس عرصہ میں مسلمانوں کی دوسری جماعت دشمن کے مقابلے پر کھڑی ہو گی، ان ہی کی طرف منہ کیے ہوئے امام اپنے ساتھ والی جماعت کو پہلے ایک رکعت نماز پڑھائے گا، (ایک رکعت پڑھنے کے بعد پھر) یہ جماعت کھڑی ہو جائے گی اور خود (امام کے بغیر) اسی جگہ ایک رکوع اور دو سجدے کر کے دشمن کے مقابلے پر جا کر کھڑی ہو جائے گی جہاں دوسری جماعت پہلے سے موجود تھی، اس کے بعد امام دوسری جماعت کو ایک رکعت نماز پڑھائے گا، اس طرح امام کی دو رکعت پوری ہو جائیں گی اور یہ دوسری جماعت ایک رکوع اور دو سجدے خود کرے گی۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 482]
