عربی (اصل)
241 صحيح حديث أَنَسٍ، قَالَ: لَمْ يَخْرُجِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلاَثًا، فَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ، فَذَهَبَ أَبُو بَكْرٍ يَتَقَدَّمُ؛ فَقَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحِجَابِ فَرَفَعَهُ، فَلَمَّا وَضَحَ وَجْهُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا نَظَرْنَا مَنْظَرًا كَانَ أَعْجَبَ إِلَيْنَا مِنْ وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ وَضَحَ لَنَا، فَأَوْمَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنْ يَتَقَدَّمَ، وَأَرْخَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحِجَابَ، فَلَمْ يُقْدَرْ عَلَيْهِ حَتَّى مَاتَ
انگریزی ترجمہ
Narrated Anas: The Prophet (peace be upon him) did not come out for three days. The prayer was called, and Abu Bakr went forward to lead. The Prophet (peace be upon him) moved the curtain aside and when the face of the Prophet was revealed to us, nothing was ever more pleasing to us. The Prophet gestured to Abu Bakr to lead, and he let the curtain fall. He was not seen again after that.
اردو ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم(ایام بیماری میں) تین دن باہر تشریف نہیں لائے، انہی دنوں میں ایک دن نماز قائم کی گئی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آگے بڑھنے کو تھے کہ نبیصلی اللہ علیہ وسلمنے (حجرہ مبارک کا) پردہ اٹھایا، جب نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمکا چہرہ مبارک دکھائی دیا تو آپ کے روئے پاک و مبارک سے زیادہ حسین منظر ہم نے کبھی نہیں دیکھا تھا (قربان اس حسن و جمال کے)، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو آگے بڑھنے کے لیے اشارہ کیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پردہ گرا دیا اور اس کے بعد وفات تک کوئی آپ کو دیکھنے پر قادر نہ ہو سکا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 241]
