عربی (اصل)
232 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: سَقَطَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ شِقُّهُ الأَيْمَنُ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ نَعُودُهُ، فَحَضَرَتِ الصَّلاَةُ، فَصَلَّى بِنا قَاعِدًا، فَقَعَدْنَا؛ فَلَمَّا قَضَى الصَّلاَةَ، قَالَ: إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ؛ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَع فارْفَعُوا، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا
انگریزی ترجمہ
Narrated Anas ibn Malik: The Messenger of Allah (peace be upon him) fell from a horse and his right side was injured. We went to visit him, and the time for prayer came. He prayed sitting and we prayed behind him sitting. When he finished, he said: "The imam is appointed to be followed. When he says the takbir, say the takbir. When he bows, bow. When he rises, rise. When he says 'Sami'allahu liman hamidah,' say 'Rabbana wa lakal hamd.' When he prays sitting, all of you pray sitting."
اردو ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ”نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمگھوڑے سے زمین پر گر گئے، اس گرنے سے آپ کا دایاں پہلو زخمی ہو گیا، تو ہم آپ کی خدمت میں عیادت کی غرض سے حاضر ہوئے، اتنے میں نماز کا وقت ہو گیا اور آپ نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی، ہم بھی بیٹھ گئے، جب آپ نماز سے فارغ ہو گئے تو فرمایا:”امام اس لیے ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے، اس لیے جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو، جب رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، جب سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ اور جب وہ«سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ»”اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی“کہے تو تم«رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ»”اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے“کہو اور جب سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو۔““[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 232]
