عربی (اصل)
1886 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فُقِدَتْ أُمَّةٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ لاَ يُدْرَى مَا فَعَلَتْ، وَإِنِّي لاَ أُرَاهَا إِلاَّ الْفَارَ إِذَا وُضِعَ لَهَا أَلْبَانُ الإِبِلِ لَمْ تَشْرَبْ؛ وَإِذَا وُضِعَ لَهَا أَلْبَانُ الشَّاءِ شَرِبَتْ فَحَدَّثْتُ كَعْبًا فَقَالَ: أَنْتَ سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ لِي مِرَارًا فَقُلْتُ: أَفَأَقْرَأُ التَّوْرَاةَ
انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Hurairah (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said: "A nation from the Children of Israel disappeared, and no one knows what became of them. I believe they are none other than the mice, because when you place camel's milk before them, they do not drink it, but when you place goat's milk before them, they drink it." Abu Hurairah said: I told this to Ka'b, and he said: "Did you hear the Prophet (peace be upon him) say that?" I said: "Yes." He asked me several times, and I said: "Do I read the Torah?"
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”بنی اسرائیل میں کچھ لوگ غائب ہو گئے۔ (ان کی صورتیں مسخ ہو گئیں) میرا تو یہ خیال ہے کہ انہیں چوہے کی صورت میں مسخ کر دیا گیا۔ کیونکہ چوہوں کے سامنے جب اونٹ کا دودھ رکھا جاتا ہے تو وہ اسے نہیں پیتے (کیونکہ بنی اسرائیل کے دین میں اونٹ کا گوشت حرام تھا) اور اگر بکری کا دودھ رکھا جائے تو پی جاتے ہیں۔“پھر میں نے یہ حدیث کعب احبار سے بیان کی تو انہوں نے (حیرت سے) پوچھا:”کیا واقعی آپ نے آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمسے یہ حدیث سنی ہے؟“کئی مرتبہ انہوں نے یہ سوال کیا۔ اس پر میں نے کہا:”(کہ آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمسے نہیں سنی تو پھر کس سے) کیا میں توراۃ پڑھا کرتا ہوں؟ (کہ اس سے نقل کرکے بیان کرتا ہوں)“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 1886]
