عربی (اصل)
1564 صحيح حديث جَابِرٍ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يَأْتِينِي بِخَبَرِ الْقَوْمِ يَوْمَ الأَحْزَابِ قَالَ الزُّبَيْرُ: أَنَا ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَأْتِينِي بِخَبَرِ الْقَوْمِ قَالَ الزُّبَيْرُ: أَنا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيًّا، وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ
انگریزی ترجمہ
Narrated Jabir (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said on the day of al-Ahzab (the Battle of the Trench), "Who will bring me news of the enemy?" Al-Zubayr said, "I will." He asked again, "Who will bring me news of the enemy?" Al-Zubayr said, "I will." The Prophet (peace be upon him) said, "Indeed, every prophet had a hawari (disciple), and my hawari is al-Zubayr."
اردو ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے جنگ خندق کے دن فرمایا:”دشمن کے لشکر کی خبر میرے پاس کون لا سکتا ہے؟“(دشمن سے مراد یہاں بنو قریظہ تھے) زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پھر پوچھا:”دشمن کے لشکر کی خبریں کون لا سکے گا؟“اس مرتبہ بھی زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں، اس پر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ہر نبی کے حواری (سچے مددگار) ہوتے ہیں اور میرے حواری زبیر ہیں۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1564]
