عربی (اصل)
1445 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: قَرَصَتْ نَمْلَةٌ نَبِيًّا مِنَ الأَنْبِيَاءِ، فَأَمَرَ بِقَرْيَةِ النَّمْلِ فَأُحْرِقَتْ، فَأَوْحى اللهُ إِلَيْهِ أَنْ قَرَصَتْكَ نَمْلَةٌ أَحْرَقْتَ أُمَّةً مِنَ الأُمَمِ تُسَبِّحُ
انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Hurairah: I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "An ant bit one of the prophets, so he ordered the ant colony to be burned. Allah revealed to him: 'Because one ant bit you, you burned an entire community that glorifies Me?'"
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا ہے، آپصلی اللہ علیہ وسلمفرما رہے تھے:”ایک چیونٹی نے ایک نبی (عزیر یا موسیٰ علیہما السلام) کو کاٹ لیا تھا تو ان کے حکم سے چیونٹیوں کے سارے گھر جلا دیے گئے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے ان کے پاس وحی بھیجی کہ اگر تمہیں ایک چیونٹی نے کاٹ لیا تھا تو تم نے ایک ایسی خلقت جلا کر خاک کر دی جو اللہ کی تسبیح بیان کرتی تھی۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب السلام/حدیث: 1445]
