عربی (اصل)
1282 صحيح حديث أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلاَةِ فَلْيُعِدْ فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: هذَا يَوْمٌ يُشْتَهى فِيهِ اللَّحْمُ وَذَكَرَ مِنْ جِيرَانِهِ فَكَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَّقَهُ قَالَ: وَعِنْدِي جَذَعَةٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ، فَرَخَّصَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلاَ أَدْرِي أَبَلَغَتِ الرُّخْصَةُ مَنْ سِوَاهُ، أَمْ لاَ
انگریزی ترجمہ
Anas (may Allah be pleased with him) said: The Prophet (peace be upon him) said: "Whoever slaughtered before the prayer should repeat it." A man stood up and said: "This is a day when meat is desired," and he mentioned the needs of his neighbors. The Prophet (peace be upon him) seemed to believe him. The man said: "I have a young goat that is dearer to me than the meat of two sheep." The Prophet (peace be upon him) granted him permission. I do not know whether this concession extended to others or not.
اردو ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو شخص نماز سے پہلے قربانی کر دے اسے دوبارہ کرنی چاہیے۔“اس پر ایک شخص (ابوبردہ رضی اللہ عنہ) نے کھڑے ہو کر کہا کہ یہ ایسا دن ہے جس میں گوشت کی خواہش زیادہ ہوتی ہے اور اس نے اپنے پڑوسیوں کی تنگی کا حال بیان کیا۔ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کو سچا سمجھا، اس شخص نے کہا کہ میرے پاس ایک سال کی پٹھیا ہے جو گوشت کی دو بکریوں سے بھی مجھے زیادہ پیاری ہے۔ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اس پر اسے اجازت دے دی کہ وہی قربانی کرے۔ اب مجھے معلوم نہیں کہ یہ اجازت دوسروں کے لیے بھی ہے یا نہیں۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأضاحي/حدیث: 1282]
