عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ الْعَدْلُ ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَدِينِيُّ ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ أَنَّ أَبَا عُبَيْدٍ قَالَ لَهُ حَدَّثَنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرَّتَيْنِ وَلَا ثَلَاثٍ يَقُولُ «إِذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ الْمُؤْمِنُ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ خَرَجَتِ الْخَطَايَا مِنْ أَطْرَافِ فَمِهِ فَإِذَا غَسَلَ يَدَيْهِ تَنَاثَرَتِ الْخَطَايَا مِنْ أَظْفَارِهِ فَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِهِ تَنَاثَرَتِ الْخَطَايَا مِنْ أَطْرَافِ رَأْسِهِ فَإِنْ قَامَ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ يُقْبِلُ فِيهِمَا بِقَلْبِهِ وَطَرْفِهِ إِلَى اللَّهِ ﷻ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ» «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ عَلَى شَرْطِهِمَا وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ وَأَبُو عُبَيْدٍ تَابِعِيٌّ قَدِيمٌ لَا يُنْكَرُ سَمَاعَهُ مِنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ» على شرطهما
انگریزی ترجمہ
Ali ibn Hamshaz al-Adl narrated to us... from Hadrat Amr ibn Abasah (may Allah be well pleased with him) who said: Abu Ubayd said to him: Narrate to us a hadith you heard from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). He said: I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) — not once, not twice, not three times — saying: "When the believing servant performs ablution and rinses his mouth and nose, sins fall from the edges of his mouth. When he washes his hands, sins fall from his fingernails. When he wipes his head, sins fall from the edges of his head. If he then stands and prays two rak'ahs, directing his heart and gaze to Allah the Most High, he will emerge from his sins as the day his mother bore him." This hadith has an authentic chain according to the conditions of both Shaykhs, and they did not include it.
اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابو عبید نے ان سے کہا: ہمیں کوئی حدیث سنائیں جو آپ نے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہو۔ فرمایا: میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ایک بار نہیں، دو بار نہیں، تین بار نہیں (بلکہ کئی بار) فرماتے ہوئے سنا: "جب مومن بندہ وضو کرتا ہے اور کلی کرتا ہے اور ناک صاف کرتا ہے تو اس کے منہ کے کناروں سے گناہ جھڑ جاتے ہیں۔ جب ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ناخنوں سے گناہ جھڑ جاتے ہیں۔ جب سر کا مسح کرتا ہے تو سر کے کناروں سے گناہ جھڑ جاتے ہیں۔ پھر اگر کھڑا ہو کر دو رکعت نماز پڑھے جن میں اپنا دل اور نگاہ اللہ عزوجل کی طرف متوجہ رکھے تو اپنے گناہوں سے ایسے نکل آتا ہے جیسے اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔" یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح الاسناد ہے اور انہوں نے اسے تخریج نہیں کیا۔
