انگریزی ترجمہ
Al-Nu'man ibn Bashir (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "The lawful is clear and the unlawful is clear, and between them are doubtful matters. Whoever avoids what he suspects to be sinful has thereby avoided what is clearly sinful. Whoever ventures into doubtful matters will soon fall into what is clearly sinful. Sins are the forbidden pastures of Allah. Whoever grazes near the forbidden pasture is bound to enter it."
اردو ترجمہ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”حلال بھی ظاہر ہے اور حرام بھی ظاہر ہے اور ان کے درمیان شبہ کی چیزیں ہیں تو جس شخص نے اس چیز کو ترک کر دیا جس میں اس کو گناہ کا شبہ ہو تو وہ اس کو بھی چھوڑ دے گا جو صاف، صریح اور کھلا ہوا گناہ ہو اور جو شخص اس بات پر جرات کرے گا جس کے گناہ ہونے میں شک ہو تو عنقریب وہ صریح گناہ میں بھی مبتلا ہو جائے گا اور معاصی (یعنی گناہ) اللہ تعالیٰ کی چراگاہیں ہیں جو اس چراگاہ (یعنی گناہ) کے گرد چرے گا تو عنقریب وہ اس چراگاہ میں بھی پہنچ جائے گا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 985]
