انگریزی ترجمہ
Abd al-Rahman ibn Awf (may Allah be pleased with him) narrated: "When we arrived in Madinah, the Messenger of Allah (peace be upon him) established brotherhood between me and Sa'd ibn al-Rabi' (may Allah be pleased with him). Sa'd said: 'I am the wealthiest of the Ansar, so I will give you half my wealth. Look at my two wives — whichever you prefer, I will divorce her for you, and after her waiting period, you may marry her.' Abd al-Rahman replied: 'I have no need of that. Is there a marketplace where trade takes place?' He said: 'Yes, the market of Qaynuqa.' Abd al-Rahman went to the market and returned with some cheese and ghee." The narrator says he continued going daily. Before long, Abd al-Rahman came to the Messenger of Allah (peace be upon him) with traces of yellow (perfume) on his clothes. The Messenger of Allah (peace be upon him) asked: 'Have you married?' He said: 'Yes.' He asked: 'To whom?' He said: 'An Ansari woman.' He asked: 'How much mahr did you give?' He said: 'A date-seed's weight of gold.' The Prophet (peace be upon him) said: 'Give a walimah (wedding feast), even if with just one sheep.'"
اردو ترجمہ
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہجب ہم مدینہ میں آئے تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے میرے اور سعد بن ربیع (رضی اللہ عنہ) کے درمیان بھائی چارہ کرایا، لہٰذا سعد بن ربیع نے (مجھ سے) کہا کہ”میں تمام انصار کی نسبت زیادہ مالدار ہوں (لہٰذا) میں تمہیں اپنا نصف مال دے دوں گا اور تم میری دونوں بیویوں میں سے جس کو پسند کرو، میں اسے تمہارے لیے طلاق دے دوں گا پھر جب وہ عدت پوری کر چکے تو تم اس سے نکاح کر لینا“(ابراہیم بن عبدالرحمن راوی نے کہا) پس عبدالرحمن (رضی اللہ عنہ) نے جواب دیا کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے (تم یہ بتاؤ) یہاں کوئی بازار بھی ہے جس میں تجارت ہوتی ہو؟ جواب دیا کہ ہاں قینقاع نامی ایک بازار ہے (چنانچہ) صبح کو عبدالرحمن اس بازار میں گئے اور وہاں سے کچھ پنیر اور گھی لے آئے (راوی) کہتا ہے پھر تو انھوں نے روزانہ جانا شروع کیا۔ تھوڑے ہی دنوں بعد عبدالرحمن رضی اللہ عنہ (رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں) آئے تو ان (کے لباس) پر زردی کا نشان تھا۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ان سے فرمایا:”کیا تم نے نکاح کیا ہے؟“عرض کی جی ہاں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کس سے؟“انھوں نے ایک انصاری خاتون سے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم نے اس کو کس قدر مہر دیا؟“انھوں نے عرض کی کہ ایک گٹھلی کے برابر سونا یا یہ کہا کہ ایک سونے کی گٹھلی پھر ان سے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری کا سہی۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 984]
