انگریزی ترجمہ
Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both) narrated that when the Messenger of Allah (peace be upon him) came (for Hajj), he refused to enter the Ka'bah because there were idols inside it. He ordered them to be removed. When they brought out the images of Ibrahim and Isma'il (peace be upon them) — in whose hands were divination arrows — the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "May Allah destroy them! They knew full well that Ibrahim and Isma'il never drew lots with arrows." Then he entered the Ka'bah.
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمجب (حج کرنے) تشریف لائے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے کعبہ کے اندر داخل ہونے سے انکار کیا اور (وجہ یہ تھی کہ) اس میں بت رکھے ہوئے تھے۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے حکم دیا تو وہ بت وہاں سے نکال دیے گئے پھر لوگوں نے ابراہیم و اسمٰعیل علیہ السلام کی تصویریں اس (بت) کے اندر سے نکالیں، ان دونوں کے ہاتھ میں فال نکالنے کے تیر تھے تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اللہ ان لوگوں کو ہلاک کرے حالانکہ اللہ کی قسم! انہیں معلوم ہے کہ ابراہیم علیہ السلام اور اسمٰعیل علیہ السلام نے کبھی تیر سے فال نہیں نکالی۔“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے کعبہ کے گرد تکبیر کہی اور اس میں نماز نہیں پڑھی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 810]
