انگریزی ترجمہ
Abdullah ibn Zayd's hadith about Istisqa' has been mentioned earlier. In this narration, it mentions that the Prophet (peace be upon him) turned his back to the people, faced the qiblah, and began supplicating. Then he reversed his cloak. Then he prayed two rak'ahs with the people, reciting aloud.
اردو ترجمہ
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کی حدیثاستسقاء کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے۔ (دیکھئیے باب: استسقاء کا بیان) اور اس روایت میں ہے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنی پیٹھ لوگوں کی طرف پھیر لی اور قبلے کی طرف منہ کر لیا اور دعا مانگنے لگے، اس کے بعد اپنی چادر الٹ لی پھر ہم لوگوں کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھی، ان میں بلند آواز سے قرآت کی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 554]
