انگریزی ترجمہ
Abu Qatadah (may Allah be pleased with him) said: "We traveled one night with the Prophet (peace be upon him). Some people said: 'If only you would rest with us in the last part of the night.' The Prophet said: 'I fear you will sleep through the (Fajr) prayer.' Bilal said: 'I will wake you all up.' So everyone lay down to rest, and Bilal leaned against his camel, but sleep overcame him too, and he slept. The Prophet woke up when the sun had risen and said: 'O Bilal, what about your promise?' Bilal said: 'I have never experienced such deep sleep before.' The Prophet said: 'Indeed, Allah seized your souls when He willed and returned them when He willed.' Then Bilal called the adhan, and the Prophet performed wudu and led them in prayer."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہہم نے ایک شب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ سفر کیا تو بعض لوگوں نے کہا کہ کاش آپصلی اللہ علیہ وسلماخیر شب میں مع ہم سب لوگوں کے آرام فرماتے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا میں ڈرتا ہوں کہ کہیں تم نماز (فجر) سے (غافل ہو کر) سو جاؤ۔ چنانچہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بولے کہ میں تم سب کو جگا دوں گا۔ لہٰذا سب لیٹے رہے اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اپنی پیٹھ اپنی اونٹنی سے ٹیک کر بیٹھ گئے مگر ان پر بھی نیند غالب آ گئی اور وہ بھی سو گئے۔ پس نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمایسے وقت بیدار ہوئے کہ آفتاب کا کنارا نکل آیا تھا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اے بلال! تمہارا کہنا کہاں گیا؟“انھوں نے عرض کی کہ ایسی نیند میرے اوپر کبھی نہیں ڈالی گئی۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(سچ ہے) اللہ نے تمہاری جانوں کو جس وقت چاہا قبض کر لیا اور جس وقت چاہا واپس کیا، اے بلال! اٹھو اور لوگوں میں نماز کے لیے اذان دے دو۔“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے وضو فرمایا اور جب آفتاب بلند ہو گیا اور سفید ہو گیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمکھڑے ہوئے اور نماز پڑھی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 364]
