انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "While I was sleeping, I saw people being presented before me wearing shirts. Some shirts reached only to the chest, and some were shorter. Then Umar bin al-Khattab (may Allah be pleased with him) was presented before me, wearing a shirt so long that he was dragging it." The Companions asked, "O Messenger of Allah, what is your interpretation?" He said: "The religion."
اردو ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس حالت میں کہ میں سو رہا تھا اور میں نے (یہ خواب) دیکھا کہ لوگ میرے سامنے پیش کیے جاتے ہیں اور ان (کے بدن) پر کرتے ہیں۔ بعضے کرتے تو (صرف) چھاتیوں (ہی) تک ہیں اور بعضے ان سے نیچے ہیں اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ (بھی) میرے سامنے پیش کیے گئے اور ان (کے بدن) پر (جو) قمیض ہے (وہ اتنی نیچی ہے) کہ وہ اس کو کھینچتے (ہوئے چلتے) ہیں۔“صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! آپ نے اس کی کیا تعبیر لی؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(قمیض کی تعبیر میں نے) دین (لی) ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 22]
