انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said: "When the people of Paradise enter Paradise and the people of Hellfire enter Hellfire, Allah will say: 'Bring out whoever has faith in his heart equal to even a mustard seed.' They will be brought out, having become blackened. They will be thrown into the River of Life—or the River of Rain (the doubt is from Imam Malik, one of the narrators)—and they will grow fresh like a seed that sprouts by the side of a flowing stream. Have you not seen how it comes out yellow and intertwined?"
اردو ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے (روایت کرتے ہیں) کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(جب) جنت والے جنت میں اور دوزخ والے دوزخ میں داخل ہو چکے ہوں گے تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ (فرشتوں سے) فرمائے گا کہ جس کے دل میں رائی کے دانے برابر (بھی) ایمان ہو، اس کو (دوزخ سے نکال لو۔ پس وہ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور وہ (جل کر) سیاہ ہو چکے ہوں گے۔ پھر وہ نہر حیاء (برسات) یا (نہر) حیات میں ڈالے جائیں گے“یہ شک کے الفاظ امام مالک کے ہیں۔ (جو حدیث کے ایک راوی ہیں)”تب وہ تروتازہ ہو جائیں گے جس طرح دانہ (تروتازگی کے ساتھ) پانی کی روانی کی جانب اگتا ہے (اے شخص!) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ وہ زرد باہم لپٹا ہوا نکلتا ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 21]
