انگریزی ترجمہ
Narrated Al-Bara (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) first sent us to Yemen with Khalid bin Al-Walid. Then he sent Ali bin Abi Talib in his place and said: "Tell the companions of Khalid that whoever wishes may go with you to Yemen, and whoever wishes may return to Madinah." I was among those who went with Ali to Yemen. I received many uqiyah (measures of gold) as my share of the spoils.
اردو ترجمہ
سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ہمیں سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے ساتھ یمن کی طرف روانہ کیا۔ پھر ان کی جگہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو بھیجا اور فرمایا:”سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کے ساتھ جو لوگ گئے تھے ان سے کہنا کہ ان میں سے جو تمہارے ساتھ جانا چاہے وہ یمن چلا جائے اور (جہاد کرے اور) جو چاہے مدینہ واپس چلا آئے تو میں بھی انہی میں سے تھا جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ یمن کی طرف چلے گئے تھے۔ پھر غنیمت سے بہت سے اوقیہ حصہ میں ملے تھے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1678]
