انگریزی ترجمہ
Narrated Abdullah bin Salam (may Allah be pleased with him): I saw a dream during the Prophet's time and narrated it to him. I dreamt that I was in a garden whose breadth and greenery I praised. In its center was an iron pillar, its base in the earth and its top in the sky, with a ring at its top. I was told: "Climb it." I said: "I cannot." Then a servant came and lifted up my clothes from behind, and I climbed until I reached the top and grasped the ring. I was told: "Hold on firmly." I held the ring until I woke up. I told the Prophet, and he said: "The garden represents Islam, the pillar represents the pillar of Islam (the testimony of faith or the five pillars), and the ring is the firmest handhold. You will remain upon Islam until death."
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے عہد میں ایک خواب دیکھا جو آپصلی اللہ علیہ وسلمسے بیان کیا۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا کہ میں ایک باغ میں ہوں اور اس کی کشادگی اور سرسبزی کی تعریف کی، اور اس کے درمیان میں ایک لوہے کا ستون ہے جس کا پایہ زمین میں ہے اور سر آسمان میں، اس کے اوپر کی طرف ایک کڑا لگا ہے۔ تو مجھے کہا گیا کہ اس کے اوپر چڑھ۔ میں نے کہا کہ میں اتنی طاقت نہیں رکھتا (نہیں چڑھ سکتا) پھر ایک خدمتگار آیا اور اس نے پیچھے کی طرف سے میرے کپڑے اٹھا دیے، پس میں چڑھنے لگا یہاں تک کہ چوٹی پر پہنچ گیا اور میں نے وہ کڑا پکڑ لیا تو مجھ سے کہا گیا کہ مضبوطی سے تھامے رکھ۔ جب تک میں نیند سے اٹھا یہ کڑا تھامے رہا۔ میں نے یہ خواب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے بیان کیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”باغ سے دین اسلام مراد ہے اور ستون سے مراد اسلام کا ستون (کلمہ شہادت یا پانچوں ارکان) اور کڑا عروۃ الوثقی ہے اور تو اپنی موت تک اسلام پر قائم رہے گا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1572]
