انگریزی ترجمہ
Narrated Ali (may Allah be pleased with him): Fatimah (may Allah be pleased with her) developed marks on her hands from grinding with a hand-mill. When captives were brought to the Prophet, she went to ask him for a servant but did not find him, so she told Aisha (may Allah be pleased with her). When the Prophet came, Aisha informed him of Fatimah's visit. The Prophet came to us while we were in our beds. I started to get up, but he said: "Stay where you are." He sat between us until I felt the coolness of his feet on my chest. He said: "Shall I teach you something better than what you asked for? When you go to bed, say 'Allahu Akbar' thirty-four times, 'SubhanAllah' thirty-three times, and 'Alhamdulillah' thirty-three times. That is better for you than a servant."
اردو ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہسیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا کو چکی پیستے پیستے ہاتھوں میں نشان پڑ گئے تو انھوں نے اس کی شکایت کی۔ اس وقت نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس قیدی آئے تو وہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئیں لیکن آپصلی اللہ علیہ وسلمنہ ملے تو ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو (ایک غلام کا) کہہ کر چلی آئیں۔ جب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمآئے تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا کے آنے کا بتایا۔ پس نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمہمارے پاس آئے جب ہم لیٹ رہے تھے (اپنے بستروں میں) میں نے اٹھنا چاہا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اپنی جگہ رہو اور آپصلی اللہ علیہ وسلمہمارے درمیان میں بیٹھ گئے، یہاں تک کہ میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاؤں کی ٹھنڈک اپنے سینے میں پائی، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”میں تمہیں اس چیز سے بہتر ایک بات بتاتا ہوں جس کا تم مجھ سے سوال کرتے ہوں (یعنی غلام کا) کہ جب تم اپنے بستر پر لیٹو تو 34 مرتبہ اللہ اکبر اور 33 مرتبہ سبحان اللہ اور 33 مرتبہ الحمدللہ پڑھو یہ تمہارے لیے خادم سے بہتر ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1533]
