انگریزی ترجمہ
Abu Dharr (may Allah be pleased with him) said: I asked: "O Messenger of Allah! Which mosque was built first on earth?" He said: "Al-Masjid al-Haram (in Makkah)." I asked: "Then which?" He said: "Al-Masjid al-Aqsa (in Jerusalem)." I asked: "How long was the period between them?" He said: "Forty years. Wherever the time of prayer overtakes you, pray there, for that is your mosque."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! زمین پر سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”مسجدالحرام۔“پھر کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ پھر کون سی؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”مسجدالاقصیٰ (بیت المقدس)۔“میں نے پھر پوچھا کہ ان دونوں (کے بننے) میں کتنا فاصلہ تھا؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”چالیس برس کا۔“(یہ عرصہ غالباً اول بنا کے اعتبار سے بتایا گیا ہے یعنی آدم علیہ السلام کے دور میں بھی ان کی تعمیر ہوئی کیونکہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا سلیمان علیہ السلام کے درمیان تو ہزار سال سے زیادہ وقفہ ہے) پھر فرمایا:”جہاں تجھے نماز کا وقت ہو جائے وہیں نماز پڑھ لے۔ بیشک اس (نماز کو وقت پر پڑھنے) میں بڑی فضیلت ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1417]
