انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said: One day we were with the Prophet (peace be upon him) when he said: "While I was sleeping, I saw myself in Paradise. A woman was performing ablution beside a palace. I asked: 'Whose palace is this?' They said: 'It belongs to Umar.' I remembered his ghayrah (protective jealousy) and turned back." Umar (may Allah be pleased with him) wept and said: "Would I have ghayrah against you, O Messenger of Allah?"
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہایک دن ہم نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس تھے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس حالت میں کہ میں سو رہا تھا تو میں نے اپنے آپ کو جنت میں دیکھا، ایک عورت ایک محل کے گوشہ میں وضو کر رہی تھی، میں نے پوچھا کہ یہ محل کس کا ہے؟ لوگوں نے کہا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا ہے تو میں نے ان کی غیرت کا خیال کیا اور پیچھے ہٹ آیا۔“یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور کہا کہ یا رسول اللہ! (کیا) میں آپ پر غیرت کروں گا؟[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1373]
