عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِذْ سَمِعَ جَلَبَةَ رِجَالٍ فَلَمَّا صَلَّى قَالَ " مَا شَأْنُكُمْ ". قَالُوا اسْتَعْجَلْنَا إِلَى الصَّلاَةِ. قَالَ " فَلاَ تَفْعَلُوا، إِذَا أَتَيْتُمُ الصَّلاَةَ فَعَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ، فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Qatadah (may Allah be well pleased with him) narrates: 'We were praying with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) when he heard the noise of people's footsteps. After the prayer, he asked: What was the matter? They submitted: We were hurrying for the prayer. He stated: Do not do so. When you come for the prayer, come with calmness and dignity. Whatever part (of the congregational prayer) you catch, pray it, and whatever you miss, complete it afterwards.'
اردو ترجمہ
حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ لوگوں کے قدموں کی آواز سنی۔ نماز کے بعد آپ نے دریافت فرمایا: کیا بات ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: ہم نماز کے لیے جلدی کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا نہ کرو! جب نماز کے لیے آؤ تو سکون و وقار سے آؤ، جو حصہ (جماعت کا) مل جائے اسے پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے (بعد میں) پورا کر لو۔
