عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَجُلاً، سَأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَىُّ الإِسْلاَمِ خَيْرٌ قَالَ " تُطْعِمُ الطَّعَامَ، وَتَقْرَأُ السَّلاَمَ عَلَى مَنْ عَرَفْتَ، وَعَلَى مَنْ لَمْ تَعْرِفْ ".
انگریزی ترجمہ
Narrated Hadrat Abdullah bin 'Amr (may Allah be well pleased with them both): A man asked the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), "What sort of deeds in Islam are good?" He stated, "To feed others and to greet those whom you know and those whom you do not know.
اردو ترجمہ
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، کہا مجھ سے یزید نے بیان کیا، ان سے ابوالخیر نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ اسلام کا کون سا عمل سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کھانا کھلانا اور ہر ایک کو سلام کرنا خواہ تم اسے جانتے ہو یا نہ جانتے ہو۔
