عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ، يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " الْحَلاَلُ بَيِّنٌ وَالْحَرَامُ بَيِّنٌ، وَبَيْنَهُمَا مُشَبَّهَاتٌ لاَ يَعْلَمُهَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ، فَمَنِ اتَّقَى الْمُشَبَّهَاتِ اسْتَبْرَأَ لِدِيِنِهِ وَعِرْضِهِ، وَمَنْ وَقَعَ فِي الشُّبُهَاتِ كَرَاعٍ يَرْعَى حَوْلَ الْحِمَى، يُوشِكُ أَنْ يُوَاقِعَهُ. أَلاَ وَإِنَّ لِكُلِّ مَلِكٍ حِمًى، أَلاَ إِنَّ حِمَى اللَّهِ فِي أَرْضِهِ مَحَارِمُهُ، أَلاَ وَإِنَّ فِي الْجَسَدِ مُضْغَةً إِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ كُلُّهُ، وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ كُلُّهُ. أَلاَ وَهِيَ الْقَلْبُ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat al-Nu'man bin Bashir (may Allah be well pleased with them both) narrates: I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) state: The lawful is clear and the unlawful is clear, and between them are doubtful matters which many people do not know. Whoever avoids the doubtful matters has safeguarded his religion and his honour, and whoever falls into the doubtful matters is like a shepherd who grazes around a sanctuary, on the verge of entering it. Behold! Every king has a sanctuary, and behold, the sanctuary of Allah the Exalted on His earth is His forbidden things. Behold! There is a piece of flesh in the body; if it is sound, the whole body is sound, and if it is corrupt, the whole body is corrupt. Behold! It is the heart.
اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا: حلال واضح ہے اور حرام واضح ہے، اور ان دونوں کے درمیان بعض مشتبہ چیزیں ہیں جنہیں بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ پس جو شخص مشتبہ چیزوں سے بچ گیا اس نے اپنے دین اور اپنی عزت کو محفوظ کر لیا، اور جو شخص مشتبہ چیزوں میں پڑ گیا وہ اس چرواہے کی مانند ہے جو (بادشاہ کی) چراگاہ کے آس پاس چراتا ہے، قریب ہے کہ وہ اس میں داخل ہو جائے۔ سن لو! ہر بادشاہ کی ایک مخصوص چراگاہ ہوتی ہے اور سن لو! اللہ تعالیٰ کی زمین پر اس کی چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں۔ سن لو! جسم میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے، جب وہ درست ہو تو سارا جسم درست ہوتا ہے اور جب وہ بگڑ جائے تو سارا جسم بگڑ جاتا ہے۔ سن لو! وہ دل ہے۔
