عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي وَأَنَا رَاقِدَةٌ مُعْتَرِضَةٌ عَلَى فِرَاشِهِ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ أَيْقَظَنِي فَأَوْتَرْتُ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat ' Aisha al-Siddiqah (may Allah be well pleased with her) who said: The Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) would be praying while I would be sleeping across his bed in front of him. When he wished to pray Witr, he would wake me up and I too would pray Witr.
اردو ترجمہ
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے میرے والد (عروہ بن حضرت زبیر) نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بیان کیا، آپ نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھتے رہتے اور میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بستر پر آڑی سوئی ہوئی ہوتی۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم وتر پڑھنا چاہتے تو مجھے بھی جگا دیتے اور میں بھی وتر پڑھ لیتی تھی۔
