عربی (اصل)
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ، سَمِعَ جَعْفَرَ بْنَ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ، أَخْبَرَنَا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَنَّ رَجُلاً، مِنَ الْيَهُودِ قَالَ لَهُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، آيَةٌ فِي كِتَابِكُمْ تَقْرَءُونَهَا لَوْ عَلَيْنَا مَعْشَرَ الْيَهُودِ نَزَلَتْ لاَتَّخَذْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ عِيدًا. قَالَ أَىُّ آيَةٍ قَالَ {الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِينًا}. قَالَ عُمَرُ قَدْ عَرَفْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ وَالْمَكَانَ الَّذِي نَزَلَتْ فِيهِ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ قَائِمٌ بِعَرَفَةَ يَوْمَ جُمُعَةٍ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Umar bin al-Khattab (may Allah be well pleased with him) narrates that a Jew said to him: O Commander of the Faithful, there is a verse in your Book which you recite; had it been revealed to us Jews, we would have made that day a festival. Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) asked: Which verse? He replied: 'This day I have perfected your religion for you, completed My favour upon you, and have chosen for you Islam as your religion' (5:3). Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) said: We certainly know that day and the place where it was revealed to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) — he was standing at Arafat on a Friday.
اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے ان سے کہا: اے امیرالمؤمنین! تمہاری کتاب میں ایک آیت ہے جسے تم پڑھتے ہو، اگر وہ ہم یہودیوں پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید بنا لیتے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: کون سی آیت؟ اس نے کہا: «الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِينًا» (آج میں نے تمہارا دین مکمل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی اور تمہارے لیے اسلام کو دین کے طور پر پسند فرمایا)۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ہم اس دن اور اس مقام کو خوب جانتے ہیں جب یہ آیت نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی، اس وقت آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جمعے کے دن عرفات میں کھڑے تھے۔
