عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " هَلْ تَرَوْنَ قِبْلَتِي هَا هُنَا فَوَاللَّهِ مَا يَخْفَى عَلَىَّ خُشُوعُكُمْ وَلاَ رُكُوعُكُمْ، إِنِّي لأَرَاكُمْ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِي ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Do you think that my face is only towards the Qiblah (and I cannot see behind me)? By Allah the Exalted, neither your humility nor your bowing is hidden from me. Indeed, I see you from behind my back.'
اردو ترجمہ
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہمیں امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ابوالزناد سے خبر دی، انہوں نے اعرج رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ میرا رخ صرف قبلے کی طرف ہے (اور میں پیچھے نہیں دیکھ سکتا)؟ اللہ عزوجل کی قسم! مجھ سے نہ تمہارا خشوع پوشیدہ رہتا ہے اور نہ تمہارا رکوع۔ بے شک میں تمہیں اپنی پشت کے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں۔
