عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ خَمْسًا فَقَالُوا أَزِيدَ فِي الصَّلاَةِ قَالَ " وَمَا ذَاكَ ". قَالُوا صَلَّيْتَ خَمْسًا. فَثَنَى رِجْلَيْهِ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Abdullah bin Mas'ud (may Allah be well pleased with him) who said: The Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) once prayed five rak'at for the Zuhr prayer (due to forgetfulness). The Companions asked, 'Has the prayer been increased?' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'What is the matter?' They said, 'You prayed five rak'at.' So he turned his blessed legs (towards the Qiblah) and performed two prostrations (of forgetfulness).'
اردو ترجمہ
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے شعبہ سے بیان کیا، انہوں نے حکم سے، انہوں نے ابراہیم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے، انہوں نے علقمہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے (ایک مرتبہ بھولے سے) ظہر کی نماز پانچ رکعت پڑھی۔ صحابہ نے عرض کیا کیا نماز میں اضافہ ہو گیا ہے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا بات ہے؟ صحابہ نے عرض کیا آپ نے پانچ رکعت پڑھی ہیں۔ تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مبارک پاؤں موڑے اور (سہو کے) دو سجدے فرمائے۔
