عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " الْمَلاَئِكَةُ يَتَعَاقَبُونَ، مَلاَئِكَةٌ بِاللَّيْلِ وَمَلاَئِكَةٌ بِالنَّهَارِ، وَيَجْتَمِعُونَ فِي صَلاَةِ الْفَجْرِ وَالْعَصْرِ، ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ الَّذِينَ بَاتُوا فِيكُمْ، فَيَسْأَلُهُمْ وَهْوَ أَعْلَمُ، فَيَقُولُ كَيْفَ تَرَكْتُمْ {عِبَادِي} فَيَقُولُونَ تَرَكْنَاهُمْ يُصَلُّونَ، وَأَتَيْنَاهُمْ يُصَلُّونَ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declared: The angels take turns among you — some angels are assigned for the night and some for the day — and they all gather at the time of the Fajr and 'Asr prayers. Then those angels who spent the night among you ascend (to Allah), and Allah asks them — though He knows best —: In what state did you leave My servants? They submit: When we left them, they were praying, and when we came to them, they were (also) praying.
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: فرشتے باری باری آتے ہیں — رات کے فرشتے الگ ہیں اور دن کے فرشتے الگ — اور یہ سب فجر اور عصر کی نماز کے وقت جمع ہوتے ہیں۔ پھر جو فرشتے رات کو تمہارے پاس رہے تھے وہ (اللہ تعالیٰ کے حضور) چڑھ جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان سے دریافت فرماتا ہے — حالانکہ وہ سب سے زیادہ جاننے والا ہے —: تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟ وہ عرض کرتے ہیں: جب ہم نے انہیں چھوڑا تو وہ نماز پڑھ رہے تھے اور جب ہم ان کے پاس گئے تھے تب بھی وہ نماز پڑھ رہے تھے۔
