عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّهَا قَالَتْ سَأَلَتِ امْرَأَةٌ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِحْدَانَا إِذَا أَصَابَ ثَوْبَهَا الدَّمُ مِنَ الْحَيْضَةِ، كَيْفَ تَصْنَعُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا أَصَابَ ثَوْبَ إِحْدَاكُنَّ الدَّمُ مِنَ الْحَيْضَةِ، فَلْتَقْرُصْهُ ثُمَّ لِتَنْضَحْهُ بِمَاءٍ، ثُمَّ لِتُصَلِّي فِيهِ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Asma' bint Abi Bakr al-Siddiq (may Allah be well pleased with them both) that a woman submitted to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), what should one of us do if the blood of menses stains her garment?' The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'If the blood of menses stains the garment of any of you, she should rub it, then wash it with water, and then pray in that garment.'
اردو ترجمہ
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہمیں امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ہشام بن عروہ سے خبر دی، انہوں نے فاطمہ بنت منذر سے، انہوں نے حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا کہ آپ نے فرمایا کہ ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ اس عورت کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جس کے کپڑے پر حیض کا خون لگ جائے، وہ کیا کرے؟ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کسی کے کپڑے پر حیض کا خون لگ جائے تو اسے چاہیے کہ اسے رگڑے پھر پانی سے دھوئے اور پھر اس کپڑے میں نماز پڑھ لے۔
