عربی (اصل)
حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ زَيْنَبَ ابْنَةَ أُمِّ سَلَمَةَ، حَدَّثَتْهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا قَالَتْ، بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ، صلى الله عليه وسلم مُضْطَجِعَةً فِي خَمِيصَةٍ إِذْ حِضْتُ، فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي قَالَ " أَنُفِسْتِ ". قُلْتُ نَعَمْ. فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Umm al-Mu'minin Hadrat Umm Salama (may Allah be well pleased with her) that she said: While I was lying with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) under a single woollen sheet, I got my menses. I quietly slipped away and put on the clothes for menses. He stated, 'Have you got your menses?' I submitted, 'Yes.' He then called me and I lay down with him under the same sheet.
اردو ترجمہ
ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام نے یحییٰ بن ابی کثیر سے بیان کیا، انہوں نے حضرت ابوسلمہ سے کہ زینب بنت حضرت اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ نے ان سے بیان کیا اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی، اتنے میں مجھے حیض آ گیا۔ میں آہستہ سے نکل آئی اور اپنے حیض کے کپڑے پہن لیے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تمہیں حیض آ گیا؟ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بلایا اور میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی۔
