عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَبَّاحٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ، حَدَّثَنَا بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم رَجُلاً يُثْنِي عَلَى رَجُلٍ، وَيُطْرِيهِ فِي مَدْحِهِ فَقَالَ " أَهْلَكْتُمْ ـ أَوْ قَطَعْتُمْ ـ ظَهْرَ الرَّجُلِ ".
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Abu Musa (may Allah be well pleased with him): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) heard a man praising another man and exaggerating in his praise, so he stated: 'You have destroyed him' -- or he said -- 'You have broken the man's back.'
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن صباح نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن زکریاء نے بیان کیا، کہا ہم سے برید بن عبداللہ نے بیان کیا، ابو بردہ سے، حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو سنا جو دوسرے شخص کی تعریف کر رہا تھا اور اس کی مدح میں مبالغہ کر رہا تھا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے اس شخص کو ہلاک کر دیا، یا فرمایا: تم نے اس شخص کی کمر توڑ دی۔
