عربی (اصل)
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَرْسَلَ إِلَى امْرَأَةٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، وَكَانَ لَهَا غُلاَمٌ نَجَّارٌ قَالَ لَهَا " مُرِي عَبْدَكِ فَلْيَعْمَلْ لَنَا أَعْوَادَ الْمِنْبَرِ ". فَأَمَرَتْ عَبْدَهَا، فَذَهَبَ فَقَطَعَ مِنَ الطَّرْفَاءِ، فَصَنَعَ لَهُ مِنْبَرًا، فَلَمَّا قَضَاهُ أَرْسَلَتْ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَدْ قَضَاهُ، قَالَ صلى الله عليه وسلم " أَرْسِلِي بِهِ إِلَىَّ ". فَجَاءُوا بِهِ فَاحْتَمَلَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَوَضَعَهُ حَيْثُ تَرَوْنَ.
انگریزی ترجمہ
Narrated to us by Ibn Abi Maryam, narrated to us by Abu Ghassan, he said Abu Hazim narrated to me, from Hadrat Sahl (may Allah be well pleased with him), that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) sent a message to a lady from the Muhajireen who had a slave who was a carpenter. He (blessings and peace of Allah be upon him) declared to her, 'Tell your slave to make the wooden pieces of a pulpit for us.' So she ordered her slave. He went and cut wood from the tamarisk tree and made a pulpit. When it was completed, she sent word to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) that it had been finished. He (blessings and peace of Allah be upon him) declared, 'Send it to me.' They brought it, and the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) lifted it and placed it where you see it now.
اردو ترجمہ
ہم سے ابن ابی مریم نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو غسان نے بیان کیا، کہا مجھ سے ابو حازم نے بیان کیا، حضرت سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مہاجرین کی ایک خاتون کو پیغام بھیجا جن کے پاس ایک غلام بڑھئی تھا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا کہ اپنے غلام سے کہو کہ ہمارے لیے منبر کی لکڑیاں تیار کرے۔ چنانچہ انہوں نے اپنے غلام کو حکم دیا۔ وہ گیا اور جھاؤ کے درخت سے لکڑی کاٹی اور ایک منبر بنایا۔ جب وہ بن کر تیار ہو گیا تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو خبر بھیجی کہ وہ بن کر تیار ہو گیا ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے میرے پاس بھیج دو۔ چنانچہ لوگ اسے لے آئے اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اٹھایا اور جہاں تم دیکھتے ہو وہاں رکھ دیا۔
