عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ سَأَلْتُ مَسْرُوقًا وَعَطَاءً وَمُجَاهِدًا. فَقَالُوا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي ذِي الْقَعْدَةِ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ. وَقَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي ذِي الْقَعْدَةِ، قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ مَرَّتَيْنِ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Ishaq (upon him be mercy) narrates: 'I asked Hadrat Masruq, Ata, and Mujahid (upon them be mercy). They all stated: "The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) performed Umrah in Dhul-Qa'dah before he performed Hajj." And (Abu Ishaq) said: "I heard Hadrat Bara bin Azib (may Allah be well pleased with them both) say: 'The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) performed Umrah twice in Dhul-Qa'dah before performing Hajj.'"'
اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت مسروق، عطاء اور مجاہد رحمہم اللہ تعالیٰ سے دریافت کیا تو ان سب حضرات نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حج سے پہلے ذی قعدہ میں عمرے ادا فرمائے تھے۔ اور (ابو اسحاق نے) فرمایا: میں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، وہ فرماتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حج سے پہلے ذی قعدہ میں دو بار عمرہ ادا فرمایا۔
