عربی (اصل)
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَقْبَلَ بَاتَ بِذِي طُوًى، حَتَّى إِذَا أَصْبَحَ دَخَلَ، وَإِذَا نَفَرَ مَرَّ بِذِي طُوًى وَبَاتَ بِهَا حَتَّى يُصْبِحَ، وَكَانَ يَذْكُرُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Nafi' that whenever Hadrat 'Abdullah bin 'Umar (may Allah be well pleased with them both) approached (Makkah), he used to spend the night at Dhi Tuwa till dawn, and then he would enter Makkah. On his return, he used to pass by Dhi Tuwa and spend the night there till dawn. He used to state that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) also used to do the same.
اردو ترجمہ
اور محمد بن عیسیٰ نے فرمایا کہ ہم سے حماد بن سلمہ نے بیان کیا، انہوں نے فرمایا ہم سے ایوب نے بیان کیا، ان سے نافع نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ تشریف لاتے تو ذی طویٰ میں رات گزارتے اور جب صبح صادق ہوتی تو مکہ مکرمہ میں داخل ہوتے۔ اسی طرح مکہ مکرمہ سے واپسی میں بھی ذی طویٰ سے گزرتے اور وہیں رات گزارتے اور فرماتے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طرح فرماتے تھے۔
