عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنَا عَطَاءٌ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ كُنَّا لاَ نَأْكُلُ مِنْ لُحُومِ بُدْنِنَا فَوْقَ ثَلاَثِ مِنًى، فَرَخَّصَ لَنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " كُلُوا وَتَزَوَّدُوا ". فَأَكَلْنَا وَتَزَوَّدْنَا. قُلْتُ لِعَطَاءٍ أَقَالَ حَتَّى جِئْنَا الْمَدِينَةَ قَالَ لاَ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Ibn Juraij that 'Ata' said, 'I heard Hadrat Jabir bin Hadrat 'Abdullah (may Allah be well pleased with them both) saying, "We never ate the meat of the Budn for more than three days of Mina. Later, the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) gave us permission by stating: 'Eat and take (meat) with you.' So we ate (some) and took (some) with us."' I submitted to 'Ata', 'Did Hadrat Jabir say (that they went on eating the meat) till they reached Madinah?' 'Ata' replied, 'No.'
اردو ترجمہ
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے، ان سے ابن جریج نے، ان سے عطاء نے، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، انہوں نے ارشاد فرمایا کہ ہم اپنی قربانی کا گوشت منیٰ کے بعد تین دن سے زیادہ نہیں کھاتے تھے، پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اجازت مرحمت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ کھاؤ بھی اور توشے کے طور پر ساتھ بھی لے جاؤ، چنانچہ ہم نے کھایا اور ساتھ بھی لائے۔ ابن جریج نے فرمایا کہ میں نے عطاء سے عرض کیا کیا حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بھی ارشاد فرمایا تھا کہ یہاں تک کہ ہم مدینہ منورہ تشریف لائے؟ انہوں نے فرمایا: نہیں، ایسا نہیں ارشاد فرمایا۔
