عربی (اصل)
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا مَعْبَدُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ سَمِعْتُ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ، قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " تَصَدَّقُوا فَإِنَّهُ يَأْتِي عَلَيْكُمْ زَمَانٌ يَمْشِي الرَّجُلُ بِصَدَقَتِهِ، فَلاَ يَجِدُ مَنْ يَقْبَلُهَا يَقُولُ الرَّجُلُ لَوْ جِئْتَ بِهَا بِالأَمْسِ لَقَبِلْتُهَا، فَأَمَّا الْيَوْمَ فَلاَ حَاجَةَ لِي بِهَا ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Haritha bin Wahb (may Allah be well pleased with him) narrated: I heard the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stating, 'Give in charity, for a time will come upon you when a person will go about with his charity and will find no one to accept it. The one (to whom it is offered) will say: "Had you brought it yesterday, I would have accepted it, but today I have no need of it."'
اردو ترجمہ
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے معبد بن خالد نے بیان کیا، کہا کہ میں نے حضرت حارثہ بن وہب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا: صدقہ کرو کیونکہ ایک ایسا زمانہ بھی تم پر آنے والا ہے جب ایک شخص اپنے مال کا صدقہ لے کر نکلے گا اور کوئی اسے قبول کرنے والا نہیں پائے گا۔ وہ شخص کہے گا: اگر تو یہ کل لے کر آتا تو میں قبول کر لیتا، لیکن آج مجھے اس کی حاجت نہیں ہے۔
