عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، قَالَ حَدَّثَتْنَا حَفْصَةُ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ تُوُفِّيَتْ إِحْدَى بَنَاتِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَتَانَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " اغْسِلْنَهَا بِالسِّدْرِ وِتْرًا ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِكَ، وَاجْعَلْنَ فِي الآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي ". فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ، فَأَلْقَى إِلَيْنَا حِقْوَهُ، فَضَفَرْنَا شَعَرَهَا ثَلاَثَةَ قُرُونٍ وَأَلْقَيْنَاهَا خَلْفَهَا.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Umm 'Atiyya (may Allah be well pleased with her): One of the daughters of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) passed away. He came to us and stated, 'Wash her with lote-tree (leaves) an odd number of times — three, or five, or more if you deem it necessary. Put camphor or some camphor in the final wash. When you are done, inform me.' When we finished, we informed him. He gave us his waist-wrapper (izar). We braided her hair into three braids and placed them behind her back.
اردو ترجمہ
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، ان سے ہشام بن حسان نے بیان کیا، فرمایا کہ ہم سے حفصہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت اُمّ عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ایک صاحبزادی کا وصال ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: بیری کے پتوں سے طاق (یعنی تین، پانچ یا اس سے زیادہ بار) غسل دو۔ اگر تم مناسب سمجھو تو (اور زیادہ بھی دے سکتی ہو) اور آخری بار میں کافور یا تھوڑا سا کافور استعمال کرو۔ جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے اطلاع دو۔ جب ہم فارغ ہوئیں تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو خبر دی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ازار عنایت فرمایا اور ہم نے ان کے بالوں کی تین چٹیاں بنا کر پیچھے کی طرف ڈال دیں۔
