عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ يُصَلِّي جَاءَ الشَّيْطَانُ فَلَبَسَ عَلَيْهِ حَتَّى لاَ يَدْرِيَ كَمْ صَلَّى، فَإِذَا وَجَدَ ذَلِكَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ".
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him): The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'When any of you stands for prayer, Satan comes and confuses him until he does not know how many rak'at he has prayed. When any of you experiences this, let him perform two prostrations of Sahu while sitting.'
اردو ترجمہ
ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، ہمیں امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خبر دی، ان سے ابن شہاب نے، ان سے ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو شیطان آ کر اس کی نماز میں شبہ پیدا کر دیتا ہے اور اسے یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ کتنی رکعتیں پڑھیں۔ تم میں سے جب کسی کو ایسا ہو جائے تو بیٹھے بیٹھے (سہو کے) دو سجدے کر لے۔
