عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ، حَدَّثَنِي بَكْرٌ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ {إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ} فَسَجَدَ فَقُلْتُ مَا هَذِهِ قَالَ سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم فَلاَ أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا حَتَّى أَلْقَاهُ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Abu Rafi' (may Allah have mercy upon him) who said: I offered the Isha prayer behind Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him). He recited 'Idhas-Sama'u Inshaqqat' (Surah al-Inshiqaq) and prostrated during it. I asked, 'What is this?' He replied, 'I prostrated behind Abul-Qasim (blessings and peace of Allah be upon him) during this recitation, and I shall continue to prostrate during it until I meet him (blessings and peace of Allah be upon him).'
اردو ترجمہ
حضرت ابورافع رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے نمازِ عشاء پڑھی۔ آپ نے «إذا السماء انشقت» کی تلاوت فرمائی اور سجدہ کیا۔ میں نے عرض کیا: یہ کیا؟ انہوں نے فرمایا: میں نے ابوالقاسم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں اس میں سجدہ کیا تھا اور ہمیشہ سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے جا ملوں۔
