عربی (اصل)
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، يَعْنِي: عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: لاَ طِيَرَةَ، وَخَيْرُهَا الْفَأْلُ، قَالُوا: وَمَا الْفَأْلُ؟ قَالَ: كَلِمَةٌ صَالِحَةٌ يَسْمَعُهَا أَحَدُكُمْ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurayra heard the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) say, "Bad omens. The best of that is the good omen. They asked, "What is the good omen?" "A good word which one of you hears," he replied.
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: بدشگونی نہیں لینی چاہیے۔ اس میں سب سے بہتر چیز فال (نیک شگون) ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: فال کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: اچھی بات جو تم میں سے کوئی سن لے۔
