عربی (اصل)
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ تَمَخَّطَ فِي ثَوْبِهِ ثُمَّ قَالَ: بَخٍ بَخٍ، أَبُو هُرَيْرَةَ يَتَمَخَّطُ فِي الْكَتَّانِ، رَأَيْتُنِي أُصْرَعُ بَيْنَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ وَالْمِنْبَرِ، يَقُولُ النَّاسُ: مَجْنُونٌ، وَمَا بِي إِلا الْجُوعُ.
انگریزی ترجمہ
Muhammad ibn Sirin related that Hadrat Abu Hurayra blew his nose in his garment and then said, "Squirt! Squirt! Hadrat Abu Hurayra blows his nose in linen. You saw me lying between Hadrat 'A'isha's room and the minbar when people said I was crazy, but I was only hungry."
اردو ترجمہ
محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے کپڑے سے ناک صاف کی اور فرمایا: سبحان اللہ! حضرت ابوہریرہ کتان میں ناک صاف کر رہا ہے! تم نے مجھے دیکھا ہوتا حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حجرے اور منبر کے درمیان گرا پڑا ہوا، لوگ کہتے تھے یہ پاگل ہے حالانکہ مجھے صرف بھوک لگی ہوتی تھی۔
